ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ دارالحکومت تہران میں ایک پٹرول اسٹیشن پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ آیا اس دھماکے میں اموات ہوئی ہیں یا نہیں۔
سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا گیا ہے کہ تیل بردار ایک ٹینکر کو اس وقت آگ لگ گئی جب وہ تہران کی پیروزی اسٹریٹ پر واقع ایک پیٹرول اسٹیشن پر خالی کیا جا رہا تھا۔
یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایرانی کارکنوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹوں پر اطلاع دی تھی کہ حکام نے 15 نومبر کو مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کی برسی پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ پولیس کے ساتھ ساتھ پاسداران انقلاب کے مسلح اہلکاروں کی بڑی تعداد کو تہران اور دوسرے شہروں میں تعینات کیا گیا ہے۔
کارکنوں نے تہران کے قلعہ حسن خان اور قصبے قدس میں سیکیورٹی کی تعیناتی کے ویڈیو کلپس بھی جاری کیے ہیں۔