ایرانی صدر کی نواز شریف کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

Ahmadinejad Nawaz Sharif

Ahmadinejad Nawaz Sharif

تہران (جیوڈیسک) اسلام آباد ایران کے صدر محمود احمدی نژاد اور پارلیمنٹ نے میاں نواز شریف کو تیسری مرتبہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے تو قع ظاہرکی ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاک ایران تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

جمعرات کو ایران کے صدر محمود احمد ی نژاد اور پارلیمنٹ نے میاں نواز شریف کو تیسری مرتبہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے تو قع ظاہرکی ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاک ایران تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

ایران کی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکرعلی اوریجانی نے الگ پیغام میں وزیراعظم کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی انتخابات میں کا میابی محمد نوازشریف اور ان کی جماعت پاکستان کے عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔