ایرانی صدارتی الیکشن، حسن روحانی کو برتری

Hassan Rohani

Hassan Rohani

تہران (جیوڈیسک) ایران میں صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے، ابتدائی نتائج کے مطابق حسن روحانی کو دوسرے امیدواروں پر برتری حاصل ہے۔ ایران کے گیارہویں صدارتی انتخاب میں لاکھوں افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹرزکی بڑی تعداد کے پیش نظر پولنگ کے دورانیے میں چار گھنٹے توسیع کی گئی۔

پولنگ کے بعد پندرہ فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق حسن روحانی دوسرے امیدواروں سے آگے ہیں۔اب تک ہونے والی گنتی میں تہران کے میئر محمد باقر قالیباف دوسری پوزیشن پر ہیں۔

اگر کسی امیدوار نے واضح فرق سے کامیابی حاصل نہ کی تو ایک بارپھر ووٹنگ ہو گی۔ دوسرے مرحلے میں پہلی دو پوزیشنز پر آنے والے امیدوارحصہ لیں گے۔اس بارغیرملکی مبصرین کو انتخابی عمل کا جائزہ لینے کی دعوت نہیں دی گئی۔