ایرانی صدارتی انتخابات میں عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں : امریکا

U.S.

U.S.

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ ایرانی صدارتی انتخابات میں عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ ایران میں حسن روحانی کے صدر منتخب ہونے کے بعد وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نو منتخب ایرانی حکومت سے جوہری معاملات کے سفارتی حل کیلیے براہ راست مذاکرات پر تیار ہے۔

ایرانی صدارتی انتخابات میں عوام کے فیصلے کا امریکا احترام کرتا ہے۔ امید ہے کہ نومنتخب ایرانی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ امریکا سمجھتا ہے کہ نئی ایرانی حکومت ملک کے بہتر مستقبل کیلیے سمجھداری سے فیصلے کرے گی۔