ایران (جیوڈیسک) تہران ایران کے صدارتی انتخابات کے لیے8 ا میدواروں کے مختلف ایجنڈے ہیں ، لیکن جوہری پروگرام کے موقف پر سب متفق نظر آتے ہیں ، ایران کے گیارہویں دور کے صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ14 جون کو ہوگی ۔
انتخابی مہم زوروشور سے جاری ہے ، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پارلیمنٹ کے نمائندوں سے خطاب میں کہاکہ صدارتی امیدواروں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے۔
کہ عوام کی حمایت اور ووٹ حاصل کرنے کے لئے دیگر امیدواروں پر کیچڑ نہ اچھالیں۔ ایران کے جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں کوئی بھی کامیاب ہو ، سب چاہیں گے کہ ایران کا جوہری پروگرام جاری رہے۔