تہران(جیوڈیسک)ایران میں چودہ جون کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں خواتین کے حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔خواتین پر یہ پابندی ایران میں حکومتی امور کی نگرانی کرنے والے ادارے شوری نگہبان نے لگائی ہے۔
شوری کا کہنا ہے،،ایرانی آئین خواتین کو صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیتا،چند روزقبل تیس ایرانی خواتین نے خود کو صدارتی امیدوار کے طور پر رجسٹر کرایا تھا۔ایرانی خواتین صرف پارلیمنٹ کی رکن بن سکتی ہیں۔