ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کل ہو گی

Iran

Iran

تہران (جیوڈسیک) ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ کل ہو رہی ہے۔ سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی اور جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی آئندہ صدارت کے مضبوط امیدوار کے طور پر آمنے سامنے ہیں۔ سبکدوش ہونے والے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کی جگہ لینے کے لیے چھ امیدواروں میں مقابلہ ہے۔

جوہری پروگرام کے عالمی مذاکرات کار سعید جلیلی اور سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی کو مضبوط ترین امیدوار قراردیا جا رہا ہے۔ دونوں امیدواروں کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت بھی حاصل ہے۔ تہران کے میئر محمد باقر قالیباف اور سابق جوہری مذاکرات کار حسن روحانی بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے سابق سربراہ محسن رضائی اور سابق ٹیلی کمیونیکیشن وزیر محمد غرازی بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔ کل ہونے والے انتخابات میں پانچ کروڑ پانچ لاکھ ایرانی حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ وزیر خارجہ علی اکبر صالحیی کا کہنا ہے کہ کامیابی کسی کو بھی ملے ایٹمی پالیسی میں تبدیلی ناممکن ہے۔