تہران(جیوڈیسک) ایران کے صدارتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،تہران میں صدارتی امیدوارسعید جلیلی نے انتخابی ریلی نکالی۔ایرن کے جوہری مذاکرات کے اہم رکن اور صدارتی امیدوار سعید جلیلی نے تہران میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا،تین ہزار سے زائد کارکن اس انتخابی ریلی میں شریک تھے۔
سعید جلیلی نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آنے کی صورت میں وہ مغرب کی مزاحمت جاری رکھیں گے۔ایران میں چودہ جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں سعید جلیلی ایک مضبوط صدارتی امیدوار ہیں۔