ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شریک 20 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایران کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ قُم کے پولیس ڈائریکٹر عبدالرضا آغا خانی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایرانی انتظامیہ کا تختہ الٹنے کے لئے جلوس، بغاوت ، ، ہڑتال اور سول نافرمانی کی اپیل کے الزام میں شاہ کے حامی 14 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
خبروں کے مطابق ان حراستوں کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ اصفہان کی تحصیل نجف آباد سے 3 اور صوبہ لورستان کی تحصیل اذان سے بھی 3 افراد کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے جاری احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی وجہ سے حراست میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں “شاہ کے حامی” کے نام سے پہچانے جانے والے گروپ کے اراکین ، بیرون ملک انتظامیہ مخالف کاروائیوں میں مصروف سابق شاہِ ایران محمود رضا پہلوی کے بیٹے، رضا پہلوی کی حمایت کرتے ہیں۔