تہران (جیوڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنئی نے اسلامی دنیا کے سفارتکاروں اور ایرانی لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک خطے میں موجود مظلوم لوگوں کی مدد کرے گا۔
ان کا کہنا تھا یمن، بحرین اور فلسطین ظلم کا شکار ہیں جس قدر ممکن ہوا ایران ان کی مدد کرے گا۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق خامنئی کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کا تحفظ سب کے مفاد میں ہے اگر یہ محفوظ نہیں تو کوئی محفوظ نہیں ہے۔