ایران میں ریحانہ جباری کو قتل کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

Rehana

Rehana

تہران (جیوڈیسک) ایران میں ریحانہ جباری کو سزائے موت دے دی گئی، ایرانی حکومت نے اپیلوں کے باوجود قتل کے جرم میں ریحانہ جباری کو سزائے موت دے دی ہے۔ ریحانہ جباری کا موقف رہا تھا کہ انھوں نے جنسی استحصال کی کوشش کرنے پر اپنے دفاع میں قتل کیا۔

26 سالہ ریحانہ جباری کو سال 2007 میں ایرانی انٹیلی جنس کے سابق اہلکار مرتضیٰ عبدل علی سربندی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی کے مطابق ریحانہ جباری کو ناقص تحقیقات کی بنا پر قصوروار ٹھہرایا گیا۔