ایران نے پاسداران انقلاب کے اہلکار عراق بھیجے ہیں: ترجمان پنٹاگون

Pentagon

Pentagon

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے عراق میں پاسدران انقلاب کے کچھ اہلکاروں کے بھیجے جانے کے شواہد ملے ہیں۔

پنٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف عراقی حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے محدود تعداد میں پاسداران انقلاب کے اہلکار بھیجے گئے ہیں لیکن بڑے پیمانے پر ایرانی فوجیوں کے موجودگی کے کوئی شواہد نہیں۔

پنٹاگون کے ترجمان جان کربی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عراق میں مداخلت کوئی نئی بات نہیں ہے، تاہم اس بارے میں ایران ہی بہتر وضاحت پیش کر سکتا ہے۔