تہران (جیوڈیسک) دنیا کا 92 فیصد زعفران ایران میں پیدا ہوتا ہے۔ ایران کی قومی زعفران کونسل کے ڈپٹی چیئرمین غلام رضا میری نے بتایا ہے کہ ایران دنیا میں زعفران پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور دنیا کا کوئی بھی ملک زعفران کی پیداوار میں ایران کی برابری نہیں کر سکتا۔
انھوں نے کہا کہ دنیا کا بانوے فیصد زعفران ایران میں پیدا ہوتا ہے۔
انھوں نے اسی کے ساتھ زعفران کی پیداوار میں ایران کی پوزیشن کے تحفظ کے لئے زغفران کی اسمگلنگ کی روک تھام اور ایکسپورٹ کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔