اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا ہے، وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکا اور یورپی پابندیوں کے باعث گیس منصوبے پر کام نہیں کرسکتے۔
غیرملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایران پر امریکی اور یورپی پابندیوں کی وجہ سے گیس منصوبے پر کام کرنا ممکن نہیں رہا۔
دوسری طرف ایرانی وزیر تیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو منصوبے کے تحت گیس فراہم کرنے کے لیے تیار تھے لیکن جب تک پاکستان اپنا سرکاری موقف واضح نہیں کرتا، ایران اپنا ردعمل ظاہر نہیں کرسکتا۔