ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے اس با ت کو مسترد کر دیا ہے کہ شمالی شام میں امریکہ کو دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مشترکہ گشت کی اجازت دی جائے گی۔
صدر نے یہ بات انصاف و ترقی پارٹی کے ہفتہ وار گروپ اجلاس سے خطاب کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہا کہ یہ امر نا قابل قبول ہوگا کیونکہ اس سے ہماری سرحدیں غیر محفوظ ہو جائیں گی امید ہے کہ صدر ٹرمپ انتظامیہ کو ایسی حرکت سے باز رکھیں گے۔
ایران پر عائد تازہ پابندیوں کے بارے میں صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ یہ امریکی فیصلہ غلط ہے جو کہ عالمی توازن کو بگاڑ دے گا، یہ امریکی فیصلہ عالمی قوانین اور سفارتی آداب کے بھی منافی ہے۔
ہم ایران سے سالانہ 10 ارب مکعب میٹر گیس لیتے ہیں لہذا ہمارے لیے یہ پابندیاں بے معنی ہیں۔