اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں سابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کشیدگی کی وجہ اسلام دشمن قوتیں ہیں۔ اس تنازعہ کا فائدہ داعش کو ہو گا جو امت مسلمہ کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتی ہے۔
داعش کو انسانیت کا دشمن قرار دلوانے کیلئے اقوام متحدہ میں قرارداد لائی جائے۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران تنازعہ میں پاکستان کو ہم اور مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے اس مقصد کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کا ایک وفد ایران اور سعودی عرب بھجوانے کی تجویز دی اور کہا کہ یہ وفد سعودی فرمانروا اور ایرانی صدر سے ملاقاتیں کر کے انہیں بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنے پر قائل کرے تاکہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کرانے کیلئے راہ ہموار ہو۔