ویانا (جیوڈیسک) ایران کے جوہری پروگرام پر تہران حکومت اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین مذکرات کا سلسلہ آج سے آسٹریا میں شروع ہو رہا ہے۔ اس بات چیت کے دوران کسی طویل المدتی معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔
کسی حتمی معاہدے کے لیے 24 نومبر کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ مغربی سفارت کاروں کے مطابق بارہ سالہ جوہری تعطل کو ختم کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ ایک عارضی معاہدہ طے ہونے کے بعد ایران پر عائد پابندیوں میں سے کچھ کو نرم کر دیا گیا تھا۔