ایران کا دوسری بار خلا میں بندر بھیجنے کا کامیاب تجربہ

Iran

Iran

تہران (جیوڈیسک) ایران نے ایک اور بندر خلا میں بھیجا ہے جبکہ پہلے بھیجا گیا بندر کامیابی سے زمین پر واپس لایا گیا۔

سرکاری ٹی وی نے نا معلوم مقام پر کھڑے ایک راکٹ اور پنجرے میں بند ایک بندر کی فوٹیج دکھائی ہے اسکے بعد راکٹ کو خلا کی جانب جاتے دکھایا گیا ہے جو ایک سو بیس کلو میٹر کی بلندی تک پہنچا۔

ایران نے اس برس جنوری میں بھی ایک بندر کو خلا میں بھیجا تھا جو بخیریت زمین پر واپس لایا جا چکا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے سائنس دانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔