ایران (جیوڈیسک) ایران کے لئے جاسوسی کا الزام اسرائیل نے ایرانی نژاد بیلجیئن شہری کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار مبینہ ایرانی جاسوس کو عدالت کے سامنے پیش کر دیا گیا تاہم عدالت میں اس پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔ مبینہ جاسوس کو گیارہ ستمبر کو تل ابیب کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا۔ اسرائیلی انٹیلی جنس کے مطابق گرفتار ایرانی شہری المنصوری جاسوسی کے لئے اسرائیل میں تجارتی تعلقات کو تیار کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
بیلجیئم کے حکام کے مطابق المنصوری نے دو ہزار دو میں بیلجیئن عورت سے شادی کی تھی تاہم بعد پانچ سال بعد دونوں کے درمیان علحیدگی ہوگئی تھی۔ جس کے بعد ایرانی عورت سے شادی کرلی تھی۔