ایران نے جدید جوہری آلات کی تنصیب شروع کر دی: آئی اے ای اے

Iran

Iran

تہران(جیوڈیسک)جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے جدید جوہری آلات کی تنصیب شروع کر دی ہے۔جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کا کہنا ہے کہ ایران نے اپنے ایک جوہری پلانٹ پر جدید آلات کی تنصیب شروع کر رکھی ہے۔

آئی اے ای اے نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایجنسی نے 6 فروری 2013 کو مشاہدہ کیا تھا کہ ایران نے نطنز پلانٹ پر آئی آر 2 ایم سینٹری فیوجز کی تنصیب کا آغاز کر دیا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ اس پلانٹ میں یہ جدید سینٹری فیوجز مشینیں نصب کی جارہی ہیں۔

ان سینٹری فیوجز مشینوں کی تنصیب کے بعد ایران یورینیم کو افزودہ کرنے کا عمل تیز کر سکے گا اور افزودہ یورینیم کی بھاری مقدار کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔