ایران کو سوجھ بوجھ سے قدم اٹھانا چاہیے، انگیلا مرکل

Angela Merkel

Angela Merkel

جرمنی (جیوڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا مرکل کا کہنا ہے کہا ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ تمام تر طرفین کے لیے اچھا ہے اور تہران کو کس طرح کا مؤقف اپنانے کے حوالے سے سوچ سمجھ سے کام لینا چاہیے۔

مرکل نے رومانیہ کے شہر سیبیو میں منعقدہ یورپی یونین سربراہان کے غیر رسمی اجلاس کے بعد پریس کانفرس میں مختلف موضوعات پر اپنے جائزے پیش کیے۔

جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ ایران پُر امن حل کے حق میں ہونے کا مظاہرہ کر سکتا ہے جسے ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھا جائیگا۔

اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے یا پھر شام اور یمن کی سرگرمیوں کی بنا پر ایران کے ساتھ تضاد کے حامل معاملات بھی موجود ہونے کی جانب اشارہ کرنے والی مرکل نے بتایا کہ تا ہم ، میں جوہری ہتھیاروں کے معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے کی خواہاں ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ جوہری معاہدہ دونوں فریقین کے لیے بہتر ہے اور ایران کو اس بنا پر مستقبل کے اقدامات کو سوچ سمجھ کر اٹھانا چاہیے۔ ہم اس ضمن میں اپنا تعاون پیش کرتے رہیں گے کیونکہ ہم سفارتی حل کے حق میں ہیں۔

اس معاملے میں امریکہ کے ساتھ نظریاتی اختلاف پائے جانے پر بھی زور دیتے ہوئے جرمن سربراہ نے بتایا کہ یورپ کا مشترکہ مؤقف زیادہ اہم ہے اور ہم تناؤ کو مزید طول نہیں دینا چاہتے۔