فیصل آباد (پ ر) صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار چوہدری خالد جٹ نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدہ تعلقات مسلم امہ کیلئے قابل تشویش ہے۔
دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرے اور پاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے جس میں دونوں ممالک کے کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے۔
خالد جٹ نے کہا کہ پاکستان کے ایران اور سعودی عرب کے درمیان بہترین تعلقات ہیں لہذا کسی ایک ملک کے حق میں بات نہ کی جائے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیا جائے کیونکہ مسلمان ممالک کی کشیدگی کا فائدہ مسلم دشمن قوتوں کو ہوگا اور وہ کبھی نہیں چاہیں گے تو ایران اور سعودی عرب کے تعلقات بہتر ہوں۔