تہران (جیوڈیسک) ایران کی طرف سے شام میں موجود دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جوابی حملہ۔۔۔ ایران پاسداران انقلاب اسلامی فورسز نے شام کے شہر دیر الزور پر میزائلوں کے ساتھ حملہ کیا۔
ایران پاسداران انقلاب اسلامی فورسز کی انٹر نیٹ سائٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل حملہ تہران میں دہشت گردی کے حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔
بیان میں حملے کے نتیجے میں بعض دہشت گرد عناصر کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تہران میں ایران کی قومی اسمبلی اور آیت اللہ خمینی کے مزار پر مسلح حملے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی تھی۔