واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اسرائیل کے تحفظ کو امریکا کیلئے اہم قرار دے دیا۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں کے ساتھ عبوری معاہدے سے اسرائیل زیادہ محفوظ ہو گیا ہے، ہم جانتے ہیں اس معاہدے سے بہت سے لوگ حیران ہیں۔
اسرائیل کا تحفظ امریکا کے لیے اہم ہے، جان کیری کا کہنا تھا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ ایران اب جوہری ہتھیار نہیں حاصل کرے گا۔ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیگا۔