پاکستان (جیوڈیسک) توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ایران کو بجلی کے بدلے گندم برآمد کرے گا، وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان کے سرحدی علاقوں میں ایران کی طرف سے بجلی فراہمی کے بدلے میں ایران کو ایک لاکھ ٹن گندم دے گا، ایران کو گندم کو فراہمی رواں سال فروری کے وسط میں شروع ہونا تھی تاہم عام انتخابات 2013 کے باعث ایران کو گندم کی برآمد بروقت شروع نہیں ہوسکی۔
ذرائع نے بتایاکہ ایران کو پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بجلی کی فراہمی پر ہونے والے اخراجات کے بدلے میں گندم کی فراہمی بہت جلد شروع کی جائے گی۔
اقتصادی ماہرین نے توانائی کی ضروریات پورے کرنے کیلئے ایران کے ساتھ گندم کے بدلے بجلی کے حصول کو احسن اقدام قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ملکی ضروریات سے زائد گندم ایران کو برآمدا کرنے سے باہمی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔