تہران (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ کے ایران کے لیے خصوصی مشیر برائن ہک نے ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ آئی کے گزشتہ روز کے بیان کے جواب میں کہا کہ اگر ایرانی حکومت نے دھمکیوں کی زبان جاری رکھی تو وہ مزید تنہا ہو جائے گی۔
برائن ہک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران حقوق انسان کی خالف ورزیوں میں مشغول پاسداران انقلاب ایران کے کمانڈر حسن شہور پور کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
مشیر نے کہا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے تہران انتظامیہ مشکل میں پھنس چکی ہے جس کی وجہ سے اس کے تیل کی برآمدات میں 80 فیصد کمی بھی واقع ہوئی ہے جو کہ تقریباً 50 ارب ڈالرز کے نقصان کے مساوی ہے اگر ایران نے دھمکیوں کی زبان جااری رکھی تو اسے مزید تنہا ہونا پڑے گا۔
گزشتہ روز ایرانی لیڈر خامنہ آئی نے تہران کی بارگاہ امام حسینی میں 8 سال کے بعد دیئے نماز جمعہ کے خطبے میں امریکہ کو دھمکی دی اور کہا کہ پاسداران انقلاب ایران کی سرگرمیاں اب ملکی سرحدیں عبور کر سکتی ہیں۔