ایران بیس فیصد یورینیم کم کرنے پر رضا مند ہے، روسی وزیرخارجہ

Russian Foreign Minister

Russian Foreign Minister

روسی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران ایٹمی مسئلے کے پر امن حل کے لیے یورینیم کی افزودگی میں 20 فی صد کمی کیلئے راضی ہوگیا جبکہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھے گا۔

روسی وزیر خارجہ سر گئی لاروف نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے گزشتہ صدارتی انتخابات کے دوران یہ عندیہ دیا تھا کہ ایران 20 فیصد یورینیم کی افزودگی معطل کرنے پر رضا مند ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایران کی طرف سے ایک اچھی پیش رفت ہے۔

دوسری جانب نو منتخب ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کاعالمی برادری کو معائنہ کروا سکتا ہے کیونکہ ایران کا یہ پروگرام پرامن مقصد کیلئے ایک شفاف پروگرام ہے لہذا ہم دنیا سے اس سلسلے میں عالمی قوانین کے تحت مکمل تعاون کریں گے۔