ڈیوس (جیوڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ اگر تہران اور واشنگٹن کوشش کریں تو دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ 3 دہائیوں سے جاری نفرت اور دشمنی دوستی میں تبدیل ہو سکتی ہے۔
ورلڈ اکانومک فورم کے اجلاس کے لئے ڈیوس پہنچنے پر انٹرویو دیتے ہوئے حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایران اور امریکا کے تعلقات سرد مہری کا شکار رہے لیکن دونوں ممالک کوششوں سے آپس کے حالات میں بہتری لا سکتے ہیں، اس مقصد کے لئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے پر اعتماد کیا جائے اور ایران امریکا سمیت پوری دنیا سے دوستانہ تعلقات کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔
ایران میں امریکی سفارتخانے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں حسن روحانی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کسی کا ازلی دشمن ہوتا ہے اور نہ ازلی دوست اس لئے ہمیں آپس کی نفرتیں ختم کر کے ایک دوسرے کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہیئے۔