ایران اور امریکا کے صدور کی 34 سال بعد براہ راست بات چیت

Obama

Obama

ایران اور امریکا کے صدور نے 34 برس بعد ایک دوسرے سے براہ راست بات چیت کی، صدر براک اوباما اور حسن روحانی نے ٹیلی فون پر ایرانی ایٹمی پروگرام پر گفتگو کی۔

امریکی صدر اوباما نے کہا کہ انہوں نے ایرانی صدر حسن روحانی سے فون پر گفتگو کی ہے۔ انیس سو اناسی کے ایرانی انقلاب کے بعد دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان پہلا براہ راست رابطہ ہے۔

صدر اوباما نے کہا کہ ایرانی صدر سے بات چیت کے بعد انہیں تہران کے ایٹمی پروگرام کے تنازعہ کے پائیدار حل کی امید ہے۔