واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے ایران کو قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام روکنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارٹن ڈیمپیسی نے کانگریس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمیں بحیثیت قوم ایران کو اس کے جوہری پروگرام سے روکنے کے لیے موثر اقدامات اور کوششیں کرنا ہونگی۔
ایران نہ صرف امریکا بلکہ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے خطرے کی ایک علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکا پر سائبر حملوں میں بھی سرگرم ہے۔ ہماری قومی سلامتی کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پرموجود ہے۔
امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کانگریس کو بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے لیے تمام تر دبا اور کوششیں جاری ہیں اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایران اپنا پروگرام بند نہیں کر دیتا۔