ایران یورینیم کی 60 فیصد تک افزودگی میں کامیاب ہو گیا
Posted on April 17, 2021 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Iran Uranium Increase
ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر کالیباف نے اعلان کیا کہ ان کے ملک نے 60 فیصد یورینیم کی افزودگی کی ہے۔
کالیباف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے ملک کے یورینیم کی افزودگی امور کے بارے میں بیانات دیئے جو ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین تناؤ کا موضوع ہے۔
انہوں نے بتایاکہ ایرانی سائنسدان 60 فیصد خالص یورینیم کی افزودگی میں کامیاب ہوگئے ہیں اور ایرانی عوام ملک کے خلاف کسی بھی سازش کو بے اثر کردے گی۔
ایران جوہری توانائی ایجنسی کے صدرعلی اکبر صالحی نے مذکورہ اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com