بیروت (جیوڈیسک) لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ ایران کے مغربی طاقتوں سے نیوکلیئر معاہدے کے باوجود امریکہ ‘شیطان بزرگ’ رہے گا۔
ہمیں اب بھی تہران سے مدد ملنے کا یقین ہے۔اس ماہ جنیوا میں طے پانے والے معاہدے کے بعد اپنے پہلے عوامی ردعمل میں حسن نصر اللہ نے یقین ظاہر کیا کہ تہران ان ناقدین کی امیدوں پر پانی پھیر دے گا کہ جو یہ پروپیگنڈہ کرتے نہیں تھکتے کہ ایران معاہدے کے بعد حزب اللہ کی حمایت ترک کر دے گا۔
حسن نصر اللہ نے ان خیالات کا اظہار شہید جنگجووں کے بچوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تہران کی مسلسل حمایت ملنے کا پورا یقین ہے۔