ایران نے 4 امریکی، امریکہ نے 7 ایرانی قیدی رہا کر دئیے
Posted on January 17, 2016 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
US-Iran Relations
امریکا (جیوڈیسک) امریکا اور ایران کے تعلقات میں تناؤ کم ہو رہا ہے، دونوں ممالک نے معاہدے کے تحت ایک دوسرے کے قیدی رہا کر دئیے ہیں۔
پہلے ایران نے امریکا کے 4 شہری رہا کئے، جس کے بعد امریکا نے بھی 7 ایرانی قیدی رہا کر دئیے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، اس اقدام سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں کشیدگی کم ہو گی۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران پر سے بین الاقوامی پابندیاں بھی جلد اٹھائے جانے کا امکان ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com