عراق (جیوڈیسک) جرمن وزیر خارجہ نے ایران کے معاملے پر عراق سے اپنی مصالحتی کوششوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہائیکو ماس مشرق وسطی میں کشیدگی میں کمی کے لئے خلیجی ممالک کے چار روزہ دورے پر آج بغداد پہنچے۔
جرمن وزیر خارجہ کے مطابق خطے کا استحکام بہت ضروری ہے اور ایران کے ساتھ کسی ممکنہ جنگ کے عراق پر بھیانک اثرات مرتب ہوں گے۔
جرمن وزیر خارجہ بعد میں متحدہ عرب امارات اور ایران بھی جائیں گے۔