ریاض (جیوڈیسک) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران سے جھڑپ نہیں چاہتا لیکن اگر ایسا ہوا تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے۔
الجبیر نے ریاض میں ایک اخباری کانفرنس کے دوران کہا کہ ایرانی حکومت، خطے میں سلامتی و استحکام کی بحالی کےلیے نہیں بلکہ اپنی پالیسیوں کے نفاذ میں مصروف ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ ہمسائیگی کے احترام میں علاقائی ممالک کے اندرونی مداخلت سے باز رہے ،سعودی عرب علاقے میں جنگ کے خلاف ہے اور اس کی روک تھام کے لیے ہر مکنہ کوششیں بھی کرے گا لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط ہوئی تو پھر اس کا بھرپور جواب بھی دیا جائے گا۔
عادل الجبیر نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایران کی اشتعال انگیز پالیسیوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
دوسری جانب ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، پاسداران انقلاب ایران کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے بھی کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر ایسا ہوا تو ہم بھی تیار ہیں۔