تہران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران میں پانی کی تقسیم کے حکومتی فارمولے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے شہر اصفہان میں ہزاروں افراد نے حکومت کی واٹر مینجمنٹ پالیس کے خلاف مظاہرہ کیا۔
پانی کی قلت کی وجہ سے خشک ہونے والے دریا پر ہزاروں افراد جمع ہوئے اور حکومت سے پانی کی تقیسم کی پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔
پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا۔مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔
اصفہان میں دریا خشک ہوجانے کے بعد ہزاروں کسان اورعام لوگ پانی کی فراہمی کے لئے کئی ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔
ایران کے دوسرے شہروں میں بھی پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔