نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے ایک تحقیقاتی پینل نے اسرائیل کی جانب سے قبضے میں لی گئی ایرانی اسلحے سے بھری کشتی کے متعلق اپنی رپورٹ مکمل کر لی۔
کہ چند روز بعد جوہری پروگرام پر ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ویانا میں مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔ اسرائیل نے مبینہ طور پر ایرانی اسلحے سے بھری کشتی کو مارچ میں بحیرہ احمر سے قبضے میں لیا تھا۔
اسرائیل نے الزام لگایا تھا کہ یہ اسلحہ غزہ میں حماس کو بھجوایا جا رہا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ ایران سے سوڈان بھجوایا گیا تھا۔ تاہم رپورٹ کے مکمل مندرجات تاحال سامنے نہیں لائے گئے ۔