ایران کے ساتھ مذاکرات سے کوئی توقعات نہیں ہیں، امریکی وزیرخارجہ

John Kerry

John Kerry

امریکہ (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے انھیں ایران کے ساتھ مذاکرات سے کوئی خاص توقعات نہیں ہیں۔

جان کیری کا کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام پر ایران کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور کے نتیجہ خیز ہونے کے بارے میں وہ زیادہ پر امید نہیں ہیں۔

ترک ہم منصب احمد داؤد اگلو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کو 20 نومبر کو ہونے والے مذاکرات کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنے ایٹمی پروگرام کو پرامن ثابت کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر اسرائیل کی تشویش قابل احترام ہے۔