ایران ،عالمی طاقتیں ایٹمی معاہدے کی ڈیڈ لائن میں 4 ماہ کی توسیع پر متفق

Iran

Iran

ویانا (جیوڈیسک) ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق جنیوا معاہدے کو 24 نومبر تک توسیع دے دی گئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ویانا میں ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے جس میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق عبوری معاہدے کو 24 نومبر تک توسیع دے دی گئی۔

عبوری معاہدہ گزشتہ سال نومبر میں جنیوا میں طے پایا تھا جس کی معیاد اتوار کو ختم ہو رہی ہے۔ اس سے قبل رواں ہفتے امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے ایرانی ہم منصب کے درمیان ہونے والے دو روزہ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی تھی۔