لوزان (جیوڈیسک) سوئٹزر لینڈ کے شہر لوزان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیڈریکا مغرینی نے کہا کہ ایران اور چھ عالمی طاقتیں معاہدے کے جتنا قریب اب ہیں، اتنا پہلے کبھی نہ تھے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ معاہدے میں کچھ مسائل ہیں لیکن آنے والے چند دنوں میں ان پر قابو پا لیا جائے گا۔
امریکا سمیت چھ عالمی طاقتیں ایران سے اس کے جوہری پروگرام پر بات چیت کر رہی ہیں اور کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے اکتیس مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔