کوئٹہ (جیوڈیسک) ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک بار پر پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی، چھ مارٹر گولے فائر کیے گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقے ماشکیل میں 6 مارٹر گولے فائر کیے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق مارٹر گولے میدانی علاقے میں گرنے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔
سیکورٹی حکام نے ایرانی مارٹر گولوں کے ٹکڑے تحویل میں لے لیے، گولے گرنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اس سے قبل بھی متعدد بار ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقوں پر مارٹر گولے فائر کیے جاتے رہے ہیں۔