تہران (جیوڈیسک) ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا ہے پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو ایرانی فورسز پاکستان میں داخل ہو سکتی ہیں۔
وزیر داخلہ عادل رضا رحمانی کا کہنا تھا ایران نے پاکستان کو اپنی سرحد پر سیکورٹی بڑھانے کی درخواست کی ہے اگر پاکستان سیکورٹی فراہم نہ کر سکا تو ایرانی فورسز سرحد عبور کر کے پاکستانی علاقے میں داخل ہو جائیں گی۔
ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا ایران اپنے سرحدی محافظوں کے تحفظ کیلئے پاکستانی علاقےمیں داخل ہو سکتا ہے، سیکورٹی کے معاملے پر پاکستانی موقف کا انتظار نہیں کریں گے۔
ایرانی وزیر داخلہ کا مطالبہ تھا پاکستان ایرانی محافظوں کو اغواء کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرے۔