ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے وزیر اطلاعات اور ثقافت ڈاکٹر عادل الطریفی نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت ہر جگہ سعودیوں کو حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے جس پر سعودی عرب نے ایران کی حرکات اور حزب اللہ جیسے نمائندوں کی مذمت کے لیے فعال اقدامات کیے ہیں۔
ایران کی جانب سے حالیہ بیان درحقیقت سعودی عرب اس کے نظریات اور رواجوں سے نفرت کا نتیجہ ہے، دنیا کے 12 ممالک میں ایرانی ذمہ داران پر دہشت گردی، منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے سلسلے میں فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔