ایرانی صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران وزیر خارجہ نیند کے مزے میں

Muhammad Jawad Zarif

Muhammad Jawad Zarif

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی کے پارلیمنٹ سے خطاب کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں صدر حسن روحانی تقریر کر رہے ہیں جبکہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف انتہائی بے پرواہی کے ساتھ نیند کے مزے لے رہے ہیں۔

کیمروں میں ظریف کو صدر کی تقریر کے دوران سوتا ہوا دکھایا گیا۔

ادھر ایرانی قومی ٹیلی ویژن نے ظریف کی نیند کی کیفیت کو کئی زاویوں سے کور کرکے نشر کیاہے اس کے بعد ایرانی سوشل میڈیا پر طنزو مزاح کی لہر دوڑ گئی۔

اجلاس کے دوران دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن روحانی خطاب میں وزیرخارجہ جواد ظریف منہ پر ماسک چڑھائے آنکھیں بند کیے سورہے ہیں۔ انہوں نے کرسی پر ٹیک لگا رکھی ہے اور نیند کی وجہ سے ان کا چہرہ ایک طرف کر لڑھکا ہوا ہے۔

ٹویٹر پرایک صاحب نے لکھا کہ یہ صبح پونے دس بجے کا وقت ہے اور ہماے لیڈروں کے لیے یہ نیند کا وقت ہوتا ہے۔

ایک سماجی کارکن “حجت فقیہ” نے وزیرخارجہ کی نیند پر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں لکھا کہ “گیارھویں پارلیمانی سیشن کی افتتاحی تقریب میں صدر حسن روحانی کی تقریر کے دوران ظریف کی گہری نیند میں چلے گئے۔