ممبئی (جیوڈیسک) ایران کی مشہور ماڈل مندنا کریمی بالی ووڈ فلم رائے میں ایک مختصر مگر واضح ادبی کردار میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔
اس سے قبل مندنا کریمی کو ایکتا کپور کی مزاحیہ فلم سیریز کیا سپر کول ہیں ہم میں بھی کاسٹ کیا گیا ہے اور وہ اس سلسلے کی تیسری فلم کیا سپر کول ہیں ہم 3 میں ایک اہم کردار میں نظر آئی گی۔ نئی اطلاعات کے مطابق یہ ایرانی حسن اب وکرم جیت سنگھ کی فلم رائے میں بھی دیکھا جائے گا۔ اس فلم رائے میں بالی ووڈ کی بڑی کاسٹ شامل ہے جس میں رنبیر کپور، ارجن رامپال اور جیکولین فرنینڈس شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی خوبصورت ماڈل مندنا کریمی ڈائریکٹر وکرم جیت سنگھ کی اس فلم رائے میں ارجن رامپال کی گرل فرینڈ کے کردار میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ ایرانی ماڈل مندرا ایک انڈین ایرانی مکس خاندان کی لڑکی ہے‘ مندنا کریمی کی والدہ ایرانی جب کہ اس کے والد ایک ہندوستانی ہیں اور 28 سالہ مندنا تہران میں ہی 19 مئی 1986ء کو پیدا ہوئیں اور وہیں پر پلی بڑھی ہے۔
ایک بین الاقوامی امپورٹڈ خوبصورتی اب بالی ووڈ میں قدم جما رہی ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ کترینہ کی طرح خود کو اس غیرملکی اسٹیٹس تک پہنچا پائیں گی جس پر اس وقت خود کترینہ کیف ہیں۔ قبل ازیں مندنا کریمی نے گزشتہ برس 2014ء میں فلم بھاگ جونی سے بالی ووڈ میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور یہ فلم گزشتہ برس اگست میں ریلیز کی گئی۔ بی وی جی بینر تلے بننے والی اس فلم کے ڈائریکٹر شیوام نائر تھے جب کہ اس تھرلر فلم میں مرکزی کرداروں میں کنال کھیمو اور زویا مورانی بھی شامل تھیں، فلم کے پروڈیوسر وکرم بھٹ اور بھوشن کمار تھے۔