واشنگٹن (جیوڈیسک) ایک انٹرویو میں صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس امکان کو رد نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا ایران کے ساتھ تعلقات مرحلہ وار بحال کئے جائیں گے۔
صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ اسکے متنازعہ ایٹمی پروگرام پر سمجھوتا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا ایران کے پاس ایک موقع ہے کہ وہ تنہائی سے نکل آئے۔ دوسری جانب ریپلکن پارٹی نے اشاریہ دیا ہے کہ وہ اگلے ماہ سینیٹ میں ایران پر مزید پابندیوں کا بل منظور کریں گے۔