عراق (جیوڈیسک) عراق میں پولیس کے مطابق دو بم دھماکوں میں کے نتیجے میں اکتالیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق خودکش حملے میں صوبہ دیالہ کے قصبے مقتدیہ کی ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسرا حملہ بعقوبہ کے ایک ہوٹل میں ہوا۔
دھماکے ایک ایسے وقت میں کئے گئے جب عراق میں اقوامِ متحدہ کے مشن دفتر نے کہا ہے کہ اپریل سے ملک میں جاری پر تشدد واقعات میں دو ہزار پانچ سو عراقی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔