بغداد (جیوڈیسک) عراقی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے دو روز پہلے دو جیلوں پر حملے اور اس کے نتیجے میں سیکڑوں قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعات میں جیل محافظ ملوث تھے۔ وزارتِ داخلہ نے کے بیان میں کہا ہے کہ جیل پر حملے کے دوران قیدیوں نے ہنگامہ کر دیا۔
دارالحکومت بغداد کے قریب ابو غریب اور تاجی جیلوں پر مارٹر حملوں اور کار بم دھماکوں کے بعد ہونے والی فائرنگ میں بیس پولیس اہلکار ہلاک اور سیکڑوں قیدی فرار ہو گئے جن میں القاعدہ کے ارکان بھی شامل تھے۔ صرف ابوغریب جیل سے پانچ سو قیدی فرار ہوئے، جن میں القاعدہ کے اہم ارکان تھے جنہیں سزائے موت سنائی گئی تھی۔