امریکا(جیوڈیسک)امریکا کی ایک یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کھربوں ڈالر اور ہزاروں جانیں گنوانے کے باوجود کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔امریکی ہارورڈ یونیورسٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق اور افغانستان میں جنگ پر اب تک دو کھرب ڈالرز سے زائد خرچ کئے جا چکے ہیں۔
افغانستان میں 2001سے جاری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کو شدید مالی اور جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امریکا نے دوہزار چودہ میں افغانستان سے فوجی انخلا کا اعلان تو کر دیا ہیلیکن افغان جنگ کیخاتمے کے دور دور تک آثار دکھائی نہیں دیتے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق دوہزار چودہ کے بعد بھی امریکا کو دس ہزارفوجی افغانستان میں رکھنا پڑیں گے۔
صرف یہی نہیں، افغان فوج اورمعیشت کو سہارادینے کیلئے آئندہ کئی برسوں تک امریکا کو اربوں ڈالر بھی فراہم کرنا ہونگے۔ امریکی محکمہ دفاع اعتراف کرچکاہے کہ افغان جنگ میں اب تک 2063امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں۔
جبکہ 18,630زخمی بھی ہوئے ہیں۔ امریکی حکومت کو ان جنگوں میں حصہ لینیوالے 25لاکھ سے زائد سابق فوجیوں کو سالانہ چھ کھرب تک کی مراعات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔