عراق: القاعدہ کا ابوغریب جیل پر حملہ، متعدد ساتھی رہا کرالیے

Iraq

Iraq

عراق (جیوڈیسک) عراق میں القاعدہ کے سینکڑوں مسلح ارکان نے ابوغریب جیل پر دھاوا بول دیا اور متعدد ساتھیوں کو آزاد کرالیا۔ عراق کے شہر تاجی میں القاعدہ کے سینکڑوں مسلح کارکنان نے ابو غریب جیل پر حملے کرکے اپنے ساتھیوں کو آزاد کرالیا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق حملہ آوروں نے جیل کے مرکزی دروازے پر ایک کار بم دھماکہ کیا گیا۔

جس کے بعد القاعدہ اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا ۔ حملہ آور اپنے متعدد ساتھیوں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ابوغریب جیل پر حملے کی اطلاع ملتے ہی عراقی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹر جائے وقوع پر پہنچ گئے اور حملہ آوروں اور فرار ہونے والے قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔